Press ESC to close

Country media newsCountry media news Khabar Wo jo Such ho!

برطانیہ میں پاکستانی ریسٹورینٹ پر ہندو انتہا پسندوں کا حملہ

مودی سرکار کی بھارت میں پھیلائی گئی نفرت سے جنم لینے والی ہندوتوا ذہنیت اب دوسرے ممالک میں بھی غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے شہر شیفلڈ میں پاکستانیوں کے ایک معروف ریسٹورنٹ پر ہندو انتہا پسندوں نے دھاوا بول دیا۔

پاکستانی ریسٹورینٹ پر حملہ کرنے والے بھارتی شہری نشے میں دھت تھے۔ ریسٹورینٹ کے عملے کے ساتھ مار پیٹ کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

بھارتی انتہاپسندوں نے ریسٹورینٹ کے شیشے توڑے، کرسیاں اور میزیں اُٹھا کر پھینک دیں اور دیگر اشیا کو نقصان پہنچایا۔

حملہ آوروں نے الزام عائد کیا کہ بھیڑ کے گوشت میں گائے کے گوشت کی آمیزش تھی اور گائے ہمارے لیے مقدس ہے۔ ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ گائے گوشت نہیں ہونا چاہیے۔

پولیس نے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں حملہ آور بھارتی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

@Katen on Instagram
This error message is only visible to WordPress admins

Error: No feed with the ID 1 found.

Please go to the Instagram Feed settings page to create a feed.