Press ESC to close

Country media newsCountry media news Khabar Wo jo Such ho!

دو بنیادی مطالبات کے علاوہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کریں گے، علی محمد

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ اسیران کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن  کا قیام ہمارے دو بنیادی مطالبات ہیں اور  آگے جاکر ان مطالبات میں ہم انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ بھی شامل کریں گے۔

 رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان  نے  پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے  پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کے معاملے میں سنجیدگی ہو۔

حکومت اور پی ٹی آئی  کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسیران کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن  کا قیام ہمارے دو بنیادی مطالبات ہیں،  اور  آگے جا کر ان مطالبات میں ہمارا جو مطالبہ شامل ہوگا وہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرانا ہوگا۔

انہوں نے یہ سوال اٹھایا کہ نواز شریف کے ہوتے ہوئے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنایا گیا اس کا مطلب  کوئی مسئلہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

@Katen on Instagram
This error message is only visible to WordPress admins

Error: No feed with the ID 1 found.

Please go to the Instagram Feed settings page to create a feed.