Press ESC to close

Country media newsCountry media news Khabar Wo jo Such ho!

اتحاد تنظیم المدارس کا مدارس رجسٹریشن بل کا فوری گزٹ نوٹی فکیشن جاری کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد:

اتحاد مدارس دینیہ نے مدارس رجسٹریشن بل کا گزٹ نوٹی فکیشن فوری جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں اتحاد تنظیم المدارس کا اجلاس ہوا، جس میں جید علما کرام مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ مدارس بل متنازع نہیں کیونکہ پارلیمنٹ نے اس کی منظوری دی ہے، کیا بل منظور ہونے کے بعد کوئی سوال اٹھایا گیا؟ 

انہوں نے کہا کہ ہماری شکایت حکومت سے اور مؤقف آئین و قانون کے تابع ہے، اس لیے کوئی منفی گفتگو کرنا نہیں چاہتے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ مدارس بل ایکٹ بن چکا، صدر مملکت نے 10 روز تک بل پر کوئی اعتراض نہیں کیا، قانون کے مطابق گزٹ نوٹی فکیشن جاری کیا جائے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ اگر مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری کے برعکس کوئی فیصلہ ہوا تو مل کر بیٹھیں گے اور اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اُدھر ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے ہے جس میں مدارس بل پر گفتگو کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

@Katen on Instagram
This error message is only visible to WordPress admins

Error: No feed with the ID 1 found.

Please go to the Instagram Feed settings page to create a feed.