Press ESC to close

Country media newsCountry media news Khabar Wo jo Such ho!

مذاکرات کی راہ ہموار، تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان بیک ڈور رابطوں کا باقاعدہ آغاز

پشاور:

تحریک انصاف اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکرات کے لیے بیک ڈور رابطے شروع ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے لیے رابطوں کے بعد تحریک انصاف سے بیک ڈور رابطے شروع ہوگئے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کی وزیراعلی خیبرپختونخوا سے ملاقات بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

سابق وفاقی وزیر اور سابق سینیٹر محمد علی درانی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی۔ جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور سیاسی مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی میدان میں مفاہمت کے عمل کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے جماعت اسلامی کے سینئر رہنما لیاقت بلوچ اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی رہنما صفدر عباسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

ٹیلیفونک گفتگو میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں مفاہمت کے عمل کو موقع دینے اور اس سلسلے میں کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی اور تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی جانب سے دوسری سیاسی جماعتوں سے رابطے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

@Katen on Instagram
This error message is only visible to WordPress admins

Error: No feed with the ID 1 found.

Please go to the Instagram Feed settings page to create a feed.