Press ESC to close

Country media newsCountry media news Khabar Wo jo Such ho!

آزاد کشمیر کے صدر کی حکومت کو آرڈیننس واپس لینے، گرفتار افراد کی رہائی کی ہدایت

AZAD KASHMIR:

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حکومت آزاد کشمیر کو فوری طور پر پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر آرڈیننس واپس لینے اور اور اس آرڈیننس کے تحت گرفتار افراد کی فوری رہائی کی ہدایت کر دی۔   

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کو خط کے ذریعے آرڈیننس واپس لینے اور اسیران کی رہائی کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے حکومت آزاد کشمیر پر زور دیا کہ وہ عوامی مفاد میں فوری طور پر اس آرڈیننس کو واپس لے۔       

دوسری جانب احتجاج کے شرکا نے متفقہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے اوران کے جمہوری حقوق کا تحفظ کریں گے۔

حکومت میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے انصاف، مساوات اور کشمیری عوام کی امنگوں کی حفاظت کا عزم کیا۔

دونوں حکومتی جماعتوں نے حکومت آزاد کشمیر سے صدارتی آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔        

دوسری طرف پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملا نے والے کو ہالہ، برار کوٹ اور دیگر انٹری پوائنٹس پر ہزاروں افراد کا دھرنا جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

@Katen on Instagram
This error message is only visible to WordPress admins

Error: No feed with the ID 1 found.

Please go to the Instagram Feed settings page to create a feed.