Press ESC to close

Country media newsCountry media news Khabar Wo jo Such ho!

مدارس رجسٹریشن بل پر صدر دستخط کردیں گے، بلاول کی فضل الرحمان کو یقین دہانی

اسلام آباد:

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مدارس بل کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کی ناراضی دور کرنے اور انہیں منانے کیلیے پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ پہنچے۔

چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے۔ جس کے بعد دونوں رہنماؤں میں ملاقات ہوئی۔

بلاول اور فضل الرحمان نے ملاقات میں اہم سیاسی امور پر بات چیت جبکہ جے یو آئی سربراہ نے مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر صدر مملکت کے دستخط نہ ہونے کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔

ملاقات میں جے یو آئی کے سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، سنیٹر کامران مرتضٰی، حاجی غلام علی ، مولانا لطف الرحمان، مولانا اسعد محمود جبکہ پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ شریک تھے۔

ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے باہر آئے اور میڈیا سے بات چیت کیے بغیر روانہ ہوگئے تاہم راجہ پرویز اشرف اور جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے میڈیا سے گفتگو کی۔

صدر کسی سیاست جماعت کا نہیں ریاست کا صدر ہوتا ہے، کامران مرتضیٰ

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقات کو اچھا قرار دیا۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ صدر کسی سیاسی جماعت کا نہیں ریاست کا صدر ہوتا ہے، مدارس کی رجسٹریشن پر بلاول بھٹوزرداری پہلے بھی ہمارے ساتھ تھے اب بھی ہمارے ساتھ ہیں۔

’پی پی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل پر صدر دستخط کردیں گے‘

جے یو آئی کے سیکریٹری جنرل نے بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آج یقین دہانی کرا دی ہے کہ صدر مدارس کی رجسٹریشن کے بل پر دستخط کر دیں گے۔

’بلاول اور فضل الرحمان کی دینی مدارس کے بل پر ہی بات ہوئی‘

انہوں نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق بل سینٹ اور قومی اسمبلی دونوں سے منظور ہوچکا ہے، اب دینی مدارس کے بل پر دستخط کے حوالے سے صدر کی جانب سے تاخیر ہو رہی ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں صرف دینی مدارس کے بل پر ہی بات ہوئی۔

قبل ازیں بلاول بھٹوزرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

@Katen on Instagram
This error message is only visible to WordPress admins

Error: No feed with the ID 1 found.

Please go to the Instagram Feed settings page to create a feed.