Press ESC to close

Country media newsCountry media news Khabar Wo jo Such ho!

’فائنل کال‘ کا دن آن پہنچا، چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ آج متوقع

کراچی:

چیمپیئنز ٹرافی کے مستقبل کا حتمی فیصلہ آج متوقع ہے، فیصلے کے لیے منعقدہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی دبئی پہنچ گئے ہیں۔

آئی سی سی کے نئے سربراہ جے شاہ کی جانب سے اجلاس کو تعارفی قرار دیا جا رہا ہے، تاہم قوی امکان ہے کہ اس موقع پر چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے مختلف معاملات زیر بحث آئیں گے، میٹنگ میں شیڈول سمیت دیگر امور کے حوالے سے اہم ترین فیصلے بھی متوقع ہیں۔

پاکستانی پارٹنر شپ یا فیوژن فارمولے میں بھارت کی عدم دلچسپی سامنے آ چکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں ایونٹ کے معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی، حیران کن طور پر ایجنڈے میں بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار کا معاملہ شامل نہیں ہے۔

دریں اثنا، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے کام میں تیزی آگئی، پی سی بی کے مطابق صرف 53 روز میں مجموعی طور پر 80 فیصد تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا۔

چیئرمین محسن نقوی نے اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کرکے پیش رفت کا جائزہ بھی لیا، گراؤنڈ کی مرکزی بلڈنگ کا گرے اسٹرکچر 100 فیصد جبکہ پویلین بلڈنگ کا 90 فیصد مکمل ہوگیا۔

انکلوژرز کے تعمیراتی کام کی 75 فیصد تکمیل کر لی گئی، نشستوں کے لیے اسٹرکچر کی تعمیراورخندق کاکام آخری مرحلے میں داخل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

@Katen on Instagram
This error message is only visible to WordPress admins

Error: No feed with the ID 1 found.

Please go to the Instagram Feed settings page to create a feed.