Press ESC to close

Country media newsCountry media news Khabar Wo jo Such ho!

عمران خان کیخلاف ڈی چوک احتجاج کے بعد اسلام آباد میں مزید 14 مقدمات

اسلام آباد:

بانی پی ٹی آئی کے خلاف ڈی چوک احتجاج کے بعد اسلام آباد میں مزید 14 مقدمات درج کرلیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں مزید 14 مقدمات درج کرلیے گئے، جس کے بعد ان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی مجموعی تعداد 76 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔ قبل ازیں پولیس رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج تھے۔

پولیس رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کے حصول کی درخواست نمٹا دی۔ عمران خان کی بہن نورین نیازی کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔

عدالت میں نیب اور ایف آئی اے کی جانب سے مقدمات کی رپورٹس جمع کروا دی گئی ہیں۔ اسی طرح کے پی، سندھ اور بلوچستان کے مقدمات کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

@Katen on Instagram
This error message is only visible to WordPress admins

Error: No feed with the ID 1 found.

Please go to the Instagram Feed settings page to create a feed.