Press ESC to close

Country media newsCountry media news Khabar Wo jo Such ho!

پی آئی اے کی پابندی کے خاتمے کے بعد پیرس کیلئے پروازیں جنوری سے شروع ہوں گی

کراچی:

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی یورپی ممالک میں عائد پابندی کے خاتمے کے بعد پاکستان سے پیرس کے لیے پروازیں نئے سال کے آغاز پر جنوری سے اڑان بھریں گی تاہم جب تک برطانیہ اورامریکا کی پروازیں ائیرفرانس کے ساتھ کوڈ شئیر معاہدے کے تحت چلائی جائیں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی(ایاسا) کی جانب سے پی آئی اے سمیت پاکستانی ائیرلائنوں پرعائد پابندی ختم ہونے کے بعد قومی ائیرلائن کی انتظامیہ نے ابتدائی طورپرپاکستان سے پیرس کے لیے براہ راست پروازیں نئے سال کے پہلے مہینے جنوری سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں کا 4 سالہ بندش کے بعد ازسرنو آغاز ہوجائے گا، پیرس پروازوں کے لیے تشہیری مہم اوربکنگ کا آغازرواں ماہ دسمبر کے اوائل سے وسط تک کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایاسا کلیئرہونے کے بعد اب اگلے مرحلے میں برطانیہ کے مختلف شہروں لندن اوربرمنگھم کی پروازوں کوائیرفرانس کے ساتھ کوڈ شیئرمعاہدے کے تحت آپریٹ کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد برطانیہ کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں پرعائد پابندی ختم کرنے کےلیے ایاسا طرزپرکوششیں کی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ برطانیہ میں عائد پابندی کے خاتمے کے لیے برطانوی ہوابازی کے ادارے کی پاکستان آمد بھی متوقع ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ برطانیہ میں پی آئی اے کی بحالی میں مزید دو ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ 4 سالہ بندش کے دوران پی آئی اے انتظامیہ نے ٹرکش ائیرلائن کے ساتھ کوڈ شیئرمعاہدے کے تحت یورپی روٹس پرپروازیں آپریٹ کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

@Katen on Instagram
This error message is only visible to WordPress admins

Error: No feed with the ID 1 found.

Please go to the Instagram Feed settings page to create a feed.