نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے ہائبرڈ قبول کرلیا جبکہ آئی سی سی کے سامنے شرائط بھی رکھ دی ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کے سامنے شرط رکھی کہ بھارت میں منعقد ہونے والے 2031 تک تمام ایونٹس میں شرکت کیلیے پاکستان بھارت نہیں جائے گا، بھارت میں ہونے والے ٹورنامنٹس کیلیے بھی ہائبرڈ ماڈل اختیار کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارت کے ساتھ دبئی میں میچ کھیلنے کی شرط رکھ دی ۔
چیمپئنز ٹرافی کے میچز دبئی میں کرانے کے عوض پی سی بی نے آئی سی سی کی سالانہ آمدنی میں سے بڑا حصہ بھی مانگا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے 2031 تک، 2026ء میں سری لنکا کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ، 2029ء میں چیمپئنز ٹرافی اور 2031ء میں ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کی بنگلہ دیش کے ساتھ میزبانی کرنی ہے۔
Leave a Reply