Press ESC to close

Country media newsCountry media news Khabar Wo jo Such ho!

توشہ خانہ 2 کیس؛ عمران خان و بشریٰ بی بی کیخلاف فردجرم کی کارروائی پھر موخر

اسلام آباد: توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر موخر کردی گئی۔

اسلام آباد کے اسپشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جوڈیشل کمپلکس اسلام آباد میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے بغیر کارروائی سماعت21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خا اور بشری بی بی پر آج فردجرم عائد ہونا تھی۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد، فرد جرم عائد ہوگی

اڈیالہ جیل میں سیکورٹی خدشات کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔ جیل حکام نے سیکورٹی خدشات پر سماعتیں ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس سے قبل اسپشل جج سینٹرل نے 30 ستمبر کو توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے 2 اکتوبر کی سماعت میں فرد جرم عائد کرنے کا کہا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

@Katen on Instagram
This error message is only visible to WordPress admins

Error: No feed with the ID 1 found.

Please go to the Instagram Feed settings page to create a feed.