Press ESC to close

Country media newsCountry media news Khabar Wo jo Such ho!

ملتان ٹیسٹ: پاکستانی بلے باز جم گئے، ایک وکٹ پر 233 رنز

ملتان میں کھیلے جا رہے پاک، انگلینڈ ٹیسٹ پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے چائے کے وقفے تک میزبان ٹیم نے ایک وکٹ کھو کر 233 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستانی کپتان شان مسعود ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے اور عبداللہ شفیق کے ساتھ صائم ایوب نے اننگ کا آغاز کیا۔ تاہم وہ ٹیم کو بڑا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور 8 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب چار رنز بنا کر آکٹسن کی وکٹ بن گئے۔

اس کے بعد شان مسعود نے وکٹ پر چارج سنبھالا اور چائے کے وقفے تک عبداللہ شفیق کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے ناقابل شکست 225 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر دی ہے۔

– Advertisement –

دونوں بلے بازوں نے پہلے سیشن میں اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں اور کھانے کے وقفے کے بعد شان مسعود نے قدرے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی۔

چائے کے وقفے تک شان مسعود 130 جب کہ عبداللہ شفیق 94 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

@Katen on Instagram
This error message is only visible to WordPress admins

Error: No feed with the ID 1 found.

Please go to the Instagram Feed settings page to create a feed.