Press ESC to close

Country media newsCountry media news Khabar Wo jo Such ho!

لائیو: علی امین گنڈاپور کی نااہلی کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست

وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی نااہلی کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
پیر کو پشاور ہائی کورٹ میں میاں عزیز الدین کاکاخیل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’وزیراعلٰی نے ہجوم کے ساتھ پنجاب میں کئی جرائم کیے۔ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے غیرقانونی اقدامات کر رہے ہیں۔‘
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’وزیراعلٰی اپنے حلف کی پاسداری نہیں کر رہے۔ وہ وفاق کے خلاف عوام کو اُکسا رہے ہیں، وزیراعلیٰ ریاست کو ریاست کے ساتھ لڑوانا چاہتے ہیں۔‘
پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ گورنر اور الیکشن کمیشن کو وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کی برطرفی کا حکم دیا جائے اور انہیں درج مقدمات میں فوری گرفتار کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

@Katen on Instagram
This error message is only visible to WordPress admins

Error: No feed with the ID 1 found.

Please go to the Instagram Feed settings page to create a feed.