Press ESC to close

Country media newsCountry media news Khabar Wo jo Such ho!

کیا سراج نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند کا ریکارڈ توڑ دیا؟

آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اسپیڈ گن کی غلطی نے محمد سراج کو دنیا کا تیز ترین بولر بنوادیا۔


ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اسپیڈ گن میں ٹیکنیکل غلطی دیکھنے میں آئی۔

جمعے کو ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 24 ویں اوور میں اسپیڈ گن نے محمد سراج کی گیند کی رفتار ناقابلِ یقین دکھائی جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

اسپیڈ گن پر محمد سراج کی گیند کی رفتار 181.6 کے ایم پی ایچ دکھائی گئی، دراصل ایسا اسپیڈ گن میں ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے ہوا۔ 

مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آکر کھیلنے پر پاکستان کیا کرے؟ شاہد آفریدی نے بتا دیا

واضح رہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز گیند پھینکنے کا ریکارڈ پاکستان کے فاسٹ بولر شعیب اختر کے پاس ہے جنہوں نے 161.3 کے ایم پی ایچ کی رفتار سے بولنگ کرکے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

@Katen on Instagram
This error message is only visible to WordPress admins

Error: No feed with the ID 1 found.

Please go to the Instagram Feed settings page to create a feed.