Press ESC to close

Country media newsCountry media news Khabar Wo jo Such ho!

ڈی چوک احتجاج پر مقدمات؛ عمر ایوب کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد:

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج سے متعلق درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی 5، 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عمر ایوب اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ مقدمہ نمبر 540 میں تو آپ نامزد ہیں، جب اس میں ضمانت مل جائے گی تو وارنٹ تو ختم ہو جائیں گے، پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کروا دیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے عمر ایوب کو شامل تفتیش ہونی کی ہدایت کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

@Katen on Instagram
This error message is only visible to WordPress admins

Error: No feed with the ID 1 found.

Please go to the Instagram Feed settings page to create a feed.