Press ESC to close

Country media newsCountry media news Khabar Wo jo Such ho!

چیئرمین پی ٹی آئی کا اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں کو خط، 24 سے 28 نومبر کا ریکارڈ مانگ لیا

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پولی کلینک، پمز اور سی ڈی اے سے ریکارڈ کے حصول کے لیے خط لکھ دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گور پر نے خط میں سی سی ٹی وی فوٹیجز مانگ لی ہیں اور 24 نومبر سے 28 نومبر رات 11 بجے تک لائے گئے مریضوں کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں۔

خط میں اسپتال کے داخلی اور خارجی راستوں کے سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج بھی مانگ لی گئی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے خط میں کہا ہے کہ اسپتال میں لائے گئے مریضوں کی تفصیلات بتائی جائیں، کتنی اموات واقع ہوئی، کتنے مریضوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور کتنی ڈیڈ باڈیز کو ورثا کے حوالے کیا گیا۔

سرکاری اسپتالوں سے انہوں نے مزید پوچھا کہ اموات کی کیا وجہ تھی اس کی تفصیلات بھی بتائی جائیں۔

بیرسٹر گوہر نے ڈی جی سیف سٹی اسلام آباد کو بھی خط لکھ دیا ہے، جس میں 24 نومبر دن 9 بجے سے 28 نومبر رات 11 بجے تک کی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں اسلام آباد کی اہم شاہراہوں میں نصب سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج بھی طلب کی گئی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے خبردار کیا ہے کہ اگر مقررہ وقت میں سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا تو اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

@Katen on Instagram
This error message is only visible to WordPress admins

Error: No feed with the ID 1 found.

Please go to the Instagram Feed settings page to create a feed.