دمشق:
مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جب کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست نے شام پر 60 سے زائد حملے کیے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی خبر کے مطابق ایک غیر سرکاری تنظیم نے شام پر چند گھنٹوں میں ان تازہ ترین اسرائیلی حملوں کو رپورٹ کیا۔
برطانیہ میں موجود تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران شام کی سرزمین پر 60 سے زائد حملے کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ہفتے کی شام 5 گھنٹے سے بھی کم وقت میں شام کے فوجی ٹھکانوں پر 61 میزائل داغے۔
یاد رہے کہ اسرائیل کی شام پر جارحیت کا یہ سلسلہ تقریبا ایک ہفتہ قبل باغی افواج کی جانب سے ملک کے صدر بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ کیے جانے کے بعد شروع ہوا ہے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق شام کے بااختیار رہنما احمد الشرعہ نے اسرائیل کی جانب سے شامی سرزمین پر قبضے اور جاری حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شام اب ایک اور نئے تنازع میں الھجنے کے لیے بہت تھک چکا ہے۔
Leave a Reply