Press ESC to close

Country media newsCountry media news Khabar Wo jo Such ho!

وزیر داخلہ محسن نقوی کی فضل الرحمٰن سے ملاقات، بلامقابلہ امیر انتخاب پر مبارکباد

 اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ جاکر اُن سے ملاقات کی ہے۔

محسن نقوی نے جے یو آئی کا بلامقابلہ امیر منتخب ہونے پر مولانا فضل الرحمن اور بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مولانا عبدالغفور حیدری کو مبارک باد دی اور گلدستے پیش کیے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن اور مولانا عبدالغفور حیدری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مولانا فضل الرحمٰن کا کردار قابل تحسین ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن زیرک، مدبر اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

@Katen on Instagram
This error message is only visible to WordPress admins

Error: No feed with the ID 1 found.

Please go to the Instagram Feed settings page to create a feed.