Press ESC to close

Country media newsCountry media news Khabar Wo jo Such ho!

وزیرداخلہ کی مدارس بل پر وفاق المدارس کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل رحیم سے ملاقات

اسلام آباد:

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ میں وفاق المدارس کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل رحیم اشرفی سے ملاقات کی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل رحیم اشرفی کی خیریت دریافت کی اور انکے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل رحیم اشرفی سے دینی مدارس کے بل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر مولانا فضل رحیم نے کہا کہ مدارس کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، مدارس کے ایشو پر ہم اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

مولانا فضل رحیم نے کہا کہ پنجاب میں بھی وفاق کی طرز پر مدارس محکمہ تعلیم کے ماتحت ہونے چاہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مدارس کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی پر مولانا فضل رحیم کا شکریہ ادا کیا۔

مولانا فضل رحیم اشرفی نے دعا خیر کی۔ ملک کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

@Katen on Instagram
This error message is only visible to WordPress admins

Error: No feed with the ID 1 found.

Please go to the Instagram Feed settings page to create a feed.