Press ESC to close

Country media newsCountry media news Khabar Wo jo Such ho!

مریم نواز کا دورہ؛ چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات  مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی

لاہور:

چینی کمپنی پنجاب میں میں روبوٹک زرعی آلات کی مینوفیکچرنگ کا پلانٹ لگائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورۂ چین کا پہلا دن دارالحکومت بیجنگ میں مصروف رہا، جہاں کاشتکاروں اور زراعت کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر ستخط کیے گئے، جس کے  تحت چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی۔

محکمہ زراعت پنجاب اور اے آئی فورس ٹیک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی  تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں، جنہوں نے اے آئی فور س ٹیک کے بانی ڈاکٹرہان اور سی ای او سے ملاقات کی اور صوبے میں جدید زرعی اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے روبوٹک ٹیکنالوجی سے مزین جدید ترین زرعی آلات کا معائنہ کیا اور صوبے میں ایگریکلچر سیکٹر میں روبوٹیک مشینری اور ٹولز متعارف کرانے کے عزم کا اظہار اظہار کیا۔

مریم نواز  نے اس موقع پر کہا کہ زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اپنا کر کاشتکار کو خوشحال بنانا ہمارا عزم ہے۔  اے آئی فور س ٹیک پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات کا  مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گا۔  اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دعوت پر اے آئی فور س ٹیک کا وفد جلد پنجاب کا دورہ کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

@Katen on Instagram
This error message is only visible to WordPress admins

Error: No feed with the ID 1 found.

Please go to the Instagram Feed settings page to create a feed.