Press ESC to close

Country media newsCountry media news Khabar Wo jo Such ho!

فیض حمید پرچارج شیٹ سے سول نافرمانی الٹ جائیگی:واوڈا کی پیشگوئی

بانی پی ٹی آئی کی فوجی تحویل حیران کن نہیں ہو گی،اب کوئی قانون سے نہیں بچ سکتا، ملکی مفاد کی خاطر پرویز خٹک، محمود خان سے رابطہ کیا :نوشہرہ میں میڈیا گفتگو

سینیٹر فیصل ووڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید پر چارج شیٹ نے سول نافرمانی کو الٹ دیا،اب اگر بانی پی ٹی آئی کو فوجی تحویل میں لے لیا جائے تو حیران کن نہیں ہوگا، فیض حمید ایک مہرہ تھا جب فوج نے اپنے بندے کا ٹرائل کیا تو کیسے ممکن ہے کہ مہرے کو استعمال کرنے والوں کا ٹرائل نہ ہو، فیض حمید کا معاملہ صرف کورٹ مارشل تک محدود نہیں رہے گا بلکہ سزا بھی ہوگی۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 5 ماہ بعد شواہد جمع کرنے کے بعد انہوں نے اپنے بندے پر فرد جرم عائد کی۔ فیض حمید کی گواہی کے بعد ممکن ہے عمران خان، بشریٰ بی بی کا فوجی عدالت میں ٹرائل ہو۔

آرمی چیف نے اپنے جنرل کو سزا دے کر احتساب کی بنیاد ڈال دی کہ پاکستان میں احتساب سے کوئی بڑا آدمی نہیں بچ سکتا، ایسے فیصلوں سے پاکستان مستحکم ہوگا۔

اب عمران خان اور ان کے حواریوں، بشریٰ بی بی، گنڈاپور، مفرور بھگوڑوں مراد سعید اور حماد اظہر کی بھی گرفت ہوگی،ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک شخص کا ٹرائل ہو اور اس کے حواریوں کا نہ ہو، فیض حمید نے ثبوت اور گواہی دیدی تو بانی پی ٹی آئی کیسے بچیں گے۔

چودہ دسمبر کو انکا سول نافرمانی کا پلان تھا تاہم اب انکے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے ۔ 9 مئی سے فیض حمید، پی ٹی آئی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو الگ نہیں کیا جا سکتا۔

بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی جان لینے پر تلی ہوئی ہیں،نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر پرویز خٹک اور محمود خان سے رابطے ہوئے ہیں۔علی امین گنڈاپور مرکز پر حملے کی بجائے اپنی حکومت میں اہم کردار ادا کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

@Katen on Instagram
This error message is only visible to WordPress admins

Error: No feed with the ID 1 found.

Please go to the Instagram Feed settings page to create a feed.