راولپنڈی: پولیس نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے لیاقت باغ مری روڈ احتجاج کال پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 3 نئے مقدمات درج کر لیے.
عمران خان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ 7 اے ٹی اے کی دفعہ کے تحت مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ مقدمات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھی نامزد کیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق سابق وزیراعظم نے اڈیالہ جیل سے مظاہروں کی کال دی اور کارکنوں کو قومی اداروں کے خلاف اکسایا۔
نئے مقدمات تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ سول لائن پولیس نے درج کیے جن میں اقدام قتل اور دہشت گردی کی دو دفعات جبکہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی بھی شامل ہے۔
پنجاب حکومت، قومی اداروں پر تنقید، توڑ پھوڑ، جلاو گھیراو اور پتھراؤ کے بھی الزامات لگائے گئے ہیں۔
Leave a Reply