پشاور:
اسلام آباد میں 24 نومبر کے دھرنے سے قبل اسٹیبلشمنٹ اور تحریک انصاف کے درمیان رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، 24 نومبر کی فائنل کال پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات میں بریک اَپ کی وجہ بنی تھی۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق دھرنے سے قبل بانی چیئرمین کو مذاکرات لے لیے راضی کرلیا گیا تھا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی قیادت مصالحت میں کام کردار ادا کر رہے تھے لیکن فائنل کال کے بعد اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان فاصلے پہلے سے کئی زیادہ بڑھ گئے۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان اسمبلی نے دوبارہ احتجاج کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے البتہ پارٹی قیادت دوبارہ احتجاج کا فیصلہ نہیں کر سکی۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق 24 نومبر احتجاج کی کال پر تحریک انصاف کی لیڈر شپ کے لیے بھی حیران کن تھی، عمران خان سجانی کے مقام پر دھرنے کے لیے راضی ہوگئے تھے۔
دوسری جانب، گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے 7 دسمبر کو دوبارہ احتجاج کی کال سے متعلق تردید کی ہے۔
Leave a Reply