Press ESC to close

Country media newsCountry media news Khabar Wo jo Such ho!

وزیر داخلہ کی وزیراعلیٰ کے پی سے ملاقات، قیام امن کیلیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور کرم میں قیام امن کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں علی امین گنڈاپور نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں پورا سپورٹ کریں گے، کرم میں قیام امن اولین ترجیح ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرم میں پائیدار امن کا قیام کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہداء ہمارے لیے سرمایہ افتخار ہیں، لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، مل کر دہشت گردی کے عفریت کا مقابلہ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

@Katen on Instagram
This error message is only visible to WordPress admins

Error: No feed with the ID 1 found.

Please go to the Instagram Feed settings page to create a feed.