Press ESC to close

Country media newsCountry media news Khabar Wo jo Such ho!

حکومت کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور؛ پی ٹی آئی رہنما پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

اسلام آباد:

حکومت کے ساتھ مذاکرات کے پہلے اجلاس میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی رہنما پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنا شروع ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 5 میں انتظامات مکمل ہیں جب کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سکیورٹی عملے نے بھی تیاریاں مکمل کرلی تھیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت نے مذاکراتی کمیٹی بنائی ہے، دیکھنا ہے ان کی نیت کیسی ہے، عمر ایوب

اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے مذاکرات  میں شرکت کے لیے تحریک انصاف کے رہنما پارلیمنٹ ہاؤس میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، اس سلسلے میں اسد قیصر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے جب کہ حکومت کی جانب سے  عرفان صدیقی، علیم خان، اسحاق ڈار، نوید قمر، راجا پرویز اشرف اور  رانا ثنا اللہ بھی پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ حکومتی اتحاد اور تحریک انصاف کے مذاکرات کے پہلے دور کا ان کیمرہ اجلاس ہوگا، جس میں مذاکرات کا مقام اور ٹی او آر طے کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  ’جلد مسائل کا حل نکل آئے گا‘، چیئرمین پی ٹی آئی کا حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا خیر مقدم 

حکومتی کمیٹی میں اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ اور عرفان صدیقی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں راجا پرویز اشرف، نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان اور چوہدری سالک بھی حکومتی کمیٹی میں شامل ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی سے عمر ایوب، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، سلمان اکرم راجا اور صاحبزادہ حامد رضا بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

@Katen on Instagram
This error message is only visible to WordPress admins

Error: No feed with the ID 1 found.

Please go to the Instagram Feed settings page to create a feed.