بیروت: حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کردی۔
عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک روز قبل لبنان کے شہر بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ لبنانی حریت پسند تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ شہید ہوگئے۔
یہ پڑھیں : بیروت حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ شہید ہو گئے،اسرائیلی فوج کا دعویٰ
حزب اللہ نے ان کی شہادت کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی تھی اور کہا تھا کہ سربراہ سے رابطہ ممکن نہیں ہورہا تاہم اب کچھ دیر قبل حزب اللہ نے اپنے لیڈر کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔
اسی سے متعلق : بیروت پر حملے میں حسن نصراللہ کی بیٹی زینب سمیت حزب اللہ کے 3 رہنما شہید، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ بھی نامعلوم محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے اور انہوں نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے حسن نصراللہ کی جگہ قیادت نئے رہنما کے سپرد کی جارہی ہے تاہم ابھی انہوں ںے نئے سربراہ کا نام ظاہر نہیں کیا۔
Leave a Reply