کراچی:
معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو بنگلا دیشی لیگ ٹی 20 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے پر خطیر رقم ملے گی۔
تقریب 23 دسمبر کو میرپور کے شیربنگلا اسٹیڈیم پر شیڈول ہے، ایونٹ کے میچز چٹوگرام اور سلہٹ پر بھی منعقد ہوں گے۔
ایونٹ میں پرفارم کرنے پر راحت فتح کو 3.4 کروڑ ٹکا کے قریب رقم ملے گی، جس کی منظوری بی سی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دے دی ہے۔
بنگلا بورڈ چیف فاروق احمد کے مطابق میوزک فیسٹیول سمیت ڈھاکا میں شیڈول 3 ایونٹس کی ٹائٹل اسپانسر شپ مدھومتی بینک نے خریدلی ہے تاہم اس کی مجموعی مالیت 4 کروڑ ٹکا ہے۔
Leave a Reply