Press ESC to close

Country media newsCountry media news Khabar Wo jo Such ho!

بھاگ کر نہیں جائیں گے، جسٹس منصور کی مستعفیٰ ہونے کی تردید

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی تردید کردی۔

بچوں کے انصاف سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے کے بعد جسٹس منصور علی شاہ نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپکے مستعفی ہونے سے متعلق افواہیں درست ہیں؟ جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے جواب دیا کہ پتہ نہیں آپ کو یہ فکر کہاں سے لاحق ہوئی، یہ سب قیاس آرائیاں ہیں ، بھاگ کر نہیں جائیں گے۔

جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ جو کام کر سکتا ہوں وہ جاری رکھوں گا، ابھی ایک کانفرنس پر آیا اس کے بعد دوسری پر جا رہا ہوں، ہاتھ میں نظام کو جتنا بہتر کرنے کا اختیار ہے وہ استعمال کریں گے۔

قبل ازیں بچوں کے انصاف سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ بچوں کے حقوق کا عدلیہ کو احساس ہے۔ بچے نہ صرف ہمارا مستقبل ہیں بلکہ ہمارا حال بھی ہیں۔ بچے کل کے لوگ نہیں بلکہ آج کے افراد ہیں۔ بچے اللہ کا تحفہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماتحت عدلیہ کے ججز کو بتانا چاہتا ہوں کہ بچوں کے لیے انصاف کس قدر اہم ہے۔ مفاد عامہ کے مقدمات سے کافی بہتری آتی ہے۔ میں ہمیشہ کہتا ہوں عدالت آئیں۔ میں اگرچہ آئینی بینچ میں نہیں مگر ہم آپ کو کو سنیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

@Katen on Instagram
This error message is only visible to WordPress admins

Error: No feed with the ID 1 found.

Please go to the Instagram Feed settings page to create a feed.