اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں شریک غیر ملکی مہمانوں نے بہترین انتظامات پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔
ایس سی او سربراہ اجلاس کے دوران رکن ممالک کے سربراہان کی آپس میں غیر رسمی گفتگو ہوئی جس میں علاقائی مسائل اور اہم چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں؛ افغان سرزمین کا دہشت گردی کے لیے استعمال روکنا ہوگا، شہباز شریف کا ایس سی او کانفرنس سے خطاب
چین کے وزیراعظم لی چیانگ وزیراعظم شہباز شریف سے محو گفتگو رہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو انتہائی خوشگوار ماحول میں جاری رہی۔
واضح رہے کہ 23ویں ایس سی او کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگئی ہے جوکہ 17 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاحی خطاب کیا۔
Leave a Reply